منڈی//ممبراسمبلی حویلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرنے والے سابق لیڈران پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ حیران ہیں کہ انہوںنے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیوں اقدامات نہیں کئے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اڑائی ملکاں علاقے میں لوگوںکے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تانترے نے کہا’’ میں حیران رہ جاتا ہوںکہ سابقہ لیڈروں نے دور اقتدار میں کیا کیا‘‘۔ان کاکہناتھاکہ ان لوگوں نے غریبوں کو دباکر امراء کاکام کیا اور اب وہ انہی لوگوں سے ووٹ مانگتے پھرتے ہیں جن کو دبائے رکھا۔انہوںنے کہاکہ یہ ان کی بھول ہوگی کہ لوگ بہکاوے میں آکر انہیں ووٹ دے دیںگے ۔انہوںنے کہاکہ وہ کسی غریب کاکام کرکے فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کے دل کو سکون ملتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پنچایت ملکاں کے ساتھ سابقہ حکومتوں کے دور میں ناانصافی ہوئی لیکن اب ایسا نہیںہوگاکیونکہ یہ حکومت غریب کی حکومت ہے اور اس کے دور میںغریبوں اور مستحقین کے کام ہوںگے ۔ انہوںنے مقامی لوگوں کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا۔انکے ہمراہ بلاک صدر پیرزادہ بلال مخدومی ،زونل سکریٹری شکیل پرے ،ٹھیکیدار محمد اسلم تانترے ،چوہدری غلام دین ،مہتاب بانڈے، حاجی محمد اشرف اور محمد عباس بھی تھے ۔بیان کے مطابق اس موقعہ پردیگر جماعتوںسے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی جن میںنمبردار عبدالقیوم خان،محمد شریف،محمد الطاف،مشتاق احمد،محمد افضل سابقہ ممبر،محمد یعقوب چوہان،محمد جہانگیر خان،محمد الطاف خان،محمد بشیر کسانہ،محمد اعظم کسانہ،حاجی اشتیاق خان،محمد اعظم خان،نمبردار اسحق خان،محمد آصف خان،محمد اقبال،محمد فاروق چوہان،محمد عارف چوہان،عبدالکریم چوہان،محمد فاروق،محمد نذیراورعبدالرشید چوہان شامل ہیں ۔پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان نے کہاکہ وہ تانترے کی کارکردگی سے متاثر ہوکر پی ڈی پی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ تانترے ایسے لیڈر ہیں جو الیکشن کے بعد بھی عوام کے بیچ ہی رہے ہیںجبکہ اس سے قبل کے لیڈر الیکشن جیتنے کے بعد غائب ہوجاتے تھے اور انہیں لوگوں کے مسائل سے کوئی واسطہ نہیں ہوتاتھا۔