مینڈھر// گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ کھیت منگرالاں اڑی کے معاملہ پر کر زیڈ ای او ہرنی نے ایک استاد ظہیر عباس کو معطل کیا تھا جس پر جمعہ کے روز رہبر تعلیم اساتذہ نے اس کے حق میں مظاہرہ کیا ۔کئی اساتذہ نے جمعہ کو زیڈ ای او دفتر ہرنی پہنچ کر وہاں پر آر ای ٹی ٹیچر زون ہرنی کے صدر جمیل خان کی قیادت میں احتجاج کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ٹیچرکو بغیر کسی وجہ کے معطل کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول میں دو اساتذہ تعینات ہیں جن میں سے پہلے تو ایک استادکو اٹیچ نہیں کیا جا سکتا اوراگر کسی بنا پر اس کو اٹیچ کیا گیا تواسے فوری طور پر معطل کیاجانا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیچر کسی گھریلو پریشانی کے سبب جوائن نہیں کرپایا جس پر اسے فوری طور پر معطل کردیاگیاجو اس کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان آفیسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جنھوں نے اساتذہ کو اٹیچ رکھاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر ظہیر عباس کودو روز کے اندر بحال نہ کیا گیا تو وہ زیڈ ای او دفتر ہرنی کا گھیرائو کریںگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی ۔