پونچھ//قصبہ پونچھ کے ملحقہ گائوں بنوت کا ایک قوت گویائی سے محروم لڑکا4 اگست کو گھر سے نکلا تھاجس کے بعد اب تک گھر واپس نہیں پہنچا ۔ایک دو روز تک اس لڑکے کے والدین نے انتظار کیا کہ شائد خود ہی وہ گھر لوٹ آئے گا لیکن نہیں آیا تو انہوں نے پولیس تھانہ پونچھ میں گمُشدگی کی درخواست درج کروائی اور خود بھی اس بچے کی تلاش شروع کردی ۔اب ایک پورا ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اس لڑکے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔اس سلسلہ میںلڑکے کے والدین نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بھی ان کے بچے کے بارے میںکوئی بھی جانکاری ہو تو وہ برائے کرم اپنا انسانی فرض نبھائیں اور ان کے بچے کی اطلاع ان تک پہنچائیں۔اس لڑکے کا نام محمد آصف ولد محمد فاروق ساکن بنوت تحصیل حویلی ضلع پونچھ ہے ۔اگر کسی کو اس لڑکے کے حوالے سے کوئی جانکاری ہو تو وہ فون زیر نمبرات 9797437244, 9906945923, 9797363082 پر رابطہ قائم کرے ۔