نوشہرہ //جموں پونچھ شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ شاہراہ پر تھالکہ کے مقام پر پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق ٹرک زیر نمبرJK02AA 1787پونچھ سے جموں کی جانب جارہاتھا جوراستے میں صبح کے وقت حادثے کاشکار ہوکر نیچے دریا میں جاگرا جس کے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں زخمی ہوگئے ۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے انہیں وہاںسے اٹھاکر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ پہنچایاجہاں ان کا علاج چل رہاہے ۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور راجیش کمار ولد ناتھ رام ساکن مینڈھر اور کنڈیکٹر ستنام سنگھ ولد بلدیو سنگھ ساکن ڈھانگری راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔