منڈی//روزنامہ کشمیرعظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے نمائندہ برائے منڈی و جنرل سیکریٹری جرنلسٹ ایسو سی ایشن ضلع پونچھ عشرت بٹ کو یوم آزادی کے موقعہ پر ان کی صحافت کے میدان میں بہتر کار کردگی پراعزاز سے نوازاگیا۔اس موقعہ پر افسران نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کی ستائش کی ۔اس دوران نمائندہ لازوال ظہیر عباس ،نمائندہ ارلی ٹائمز سرفراز چک، نمائندہ اذان سحر ریاض ملک اور نمائندہ اڑان اعجاز احمد کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔