منجاکوٹ//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے تحصیل منجا کوٹ کے تمام بی ایل اوز نے میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ نائب تحصیلدار منجاکوٹ کی قیادت میں ہوئی۔ اس موقعہ پر راجوری سے آئے ہوئے ماسٹر ٹرینرز اور نائب تحصیلدار راجوری بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں تحصیل منجاکوٹ کے 40 بی ایل اوز نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر انہیں ہدایت دی گئی کہ ایسے تمام نوجوانوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کئے جائیں جن کی عمر اٹھارہ برس سے زیادہ ہوگئی ہے ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ رجسٹریشن 3 اکتوبر 2017 سے شروع کی جائے گی۔