پونچھ//محکمہ بھیڑ پالن کی جانب سے محکمہ کے صدر دفتر پونچھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی پردیپ شرما نے شرکت کی۔اس دوران محکمہ کی جانب سے موسم گرما کے دوران ضرورت مند کسانوں میں مومی شیٹ تقسیم کئے گئے تاکہ بارشوں کے موسم میں ان کا استعمال کیاجاسکے ۔اس دوران محکمہ کے ملازمین اور کسانوںنے ایم ایل سی کو اپنے مسائل سے بھی روشناس کرایا جس پر موصوف نے تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پر سنیل کمار گپتا ریاستی سیکریٹری بی جے پی ، بی سی شرمااور محکمہ کے افسران بھی موجو دتھے ۔