بدھل//برمی مسلمانوں کی حمایت میں بدھل کے لوگوں نے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ برما میں مسلمانوں کو تہہ تیغ کیاجارہاہے اور انہیں مولی گاجر کی طرح کاٹاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے لیکن افسوس کہ عالمی ادارے خاموش ہیں اورمسلم ممالک بھی کچھ نہیں کررہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر کارروائی کرنی چاہئے تھی لیکن صرف ترکی اور ایران نے کھل کر برما کی فوجی حکومت کی مذمت کی اور پناہ گزینوں کی امداد کیلئے اقدامات کئے ۔انہوںنے کہاکہ دیگر ممالک کو بھی سخت موقف اپناناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کا روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام میں برابر کا حصہ ہے اور دراصل اسرائیل ہی برما کی حکومت کو مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے ہتھیار اور دوسرا ضروری ساز و سامان فراہم کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ برمی خاتون رہنما سے نوبل انعام واپس لیاجاناچاہئے اوراس قتل عام پر فوری طور پر روک لگائی جائے ۔ انہوںنے جموں میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کچھ جماعتیں ان کے خلاف سرگرم ہیں جو اس انسانی المیہ پر سیاست کررہی ہیں ۔احتجاج میں فاروق انقلابی ،مولانا مفتی نثار حسین،شاہنواز خاکی،مولانا مجید حسین،حافظ عبدالقیوم ،طارق راتھر ،شاقا لون ،شوقت علی، بشارت راتھر، شہزاد احمد وغیرہ بھی موجو دتھے ۔