مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر میںسوئوچھ بھارت ابھیان سکیم کے تحت ’سوچھتا ہی سیوا‘مہم چلاکر ملازمین نے ہسپتال کے احاطے کی صفائی کی ۔ مہم کی سربراہی بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان کر رہے تھے اورانہوںنے خود بھی جھاڑو لے کر ملازمین کے ساتھ ہسپتال میں صفائی کی ۔ اس دوران تمام ملازمین نے مل کر ہسپتال کے اس تمام احاطہ کی صفائی کی جس میں گندگی پڑی ہوئی تھی ۔انہوںنے ہسپتال کے اندر بھی صفائی کی ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ ہسپتال میںوہاں موجود لوگوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ گھر کے اردگرد کوڑا کرکٹ جمع نہ ہو جس سے کوئی بیماری نہ پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ہندوستان میں شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔