راجوری //ضلع راجوری کی انتظامیہ نے پرانے ہسپتال کمپلیکس میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ایگزیکٹو انجینئر پولیس ہائوسنگ کارپویشن لمیٹیڈ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راجوری ے نام لکھے گئے ایک خط میں بتایاگیاہے کہ جنرل نرسنگ و مڈوائفری سکول کی تعمیر کاکام اس وجہ سے شروع نہیں کیاجاسکاہے کیونکہ کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں ۔اس پروجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجوری نے چیف میڈیکل افسر اور میڈیکل سپرینڈنٹ راجوری کو ہدایت دی ہے کہ پرانے ہسپتال کمپلیکس کے احاطے کے اندر سے تمام گاڑیاں باہر نکالی جائیں چاہے وہ ہسپتال ملازمین کی ہوں یا پرائیویٹ تاکہ کام شروع کیاجاسکے ۔ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بتایاکہ جی این ایم سکول کاکام بہت جلد شروع کیاجارہاہے اس لئے تمام گاڑیوں کو یہاںسے باہر نکالاجارہاہے ۔