نوشہرہ //فوج کی لام بٹالین نے آپریشن سدبھائونا کے تحت اٹھارہ کسانوں کو باغبانی ، زمیندار اور ڈیری کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کیلئے چھ دنوں کے تربیتی پروگرام کیلئے ہریانہ بھیجاہے ۔ اس گروپ کو کمانڈر نوشہرہ بریگیڈنے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔اس موقعہ پر فوجی افسر نے کہاکہ کسانوں کو اس مقصد کیلئے ہریانہ روانہ کیاگیاہے تاکہ وہ زمینداری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری حاصل کرسکیں جس سے ان کو فائدہ ہوگا۔