مینڈھر//مینڈھر میں ایک دوشیزہ کے پراسرار طور پر بال کٹنے کا واقعہ رونماہواہے ۔سفینہ اختر دختر مشتاق احمد ساکن سلواہ ہال نزد سب ضلع ہسپتال مینڈھر شام کو اچانک بے ہوش ہوئی جس دوران اس کے پراسرار طور پر بال کٹے ہوئے پائے گئے ۔گھر والوں نے اسے فوری طور پراٹھاکر ہسپتال پہنچایاجہاںاس کا علاج کیاجارہاہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے ۔مینڈھر میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ رونماہواہے جس کی وجہ سے لوگوں خاص کرخواتین میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ اس سے قبل راجوری اور ریاست کے دیگر حصوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیںلیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ بال کٹنے کی وجہ کیاہے ۔