نوشہرہ//لمیڑی گائوں کا ایک طالب علم سکول جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سنسار سنگھ عمر اٹھارہ سال ولدوید پرکاش ساکنہ لمیڑی جوہائی سکول ڈنڈیسر میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ، صبح گھر سے سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔ اس کی تلاش والدین نے سکول کے آس پاس اور دیگر گائوں میں بھی مگر کوئی پتہ نہیں چلا ۔ اس سلسلے میں پولیس کو بھی مطلع کیاگیاہے ۔