مینڈھر//گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں گاندھی جینتی اور عالمی عدم تشدد کے دن کے حوالے سے مختلف پروگرام جو 29ستمبر سے جاری تھے ،وہ جمعرات کو اختتام پذیر ہو گئے۔ یہ تمام پروگرام ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ کی قیادت میں منعقد ہوئے جن میں ڈرائنگ کا مقابلہ ،پوسٹر،سمپوزیم اور ان کے علاوہ صفائی ستھرائی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ان پروگراموں میںکالج این ایس ایس اور کالج این سی سی یونٹ کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔جمعرات کو عدم تشدد پر حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کالج پرنسپل کے علاوہ تمام عملہ نے بھی شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ گاندھی جی کے اصولوں کو نہ صرف خود اپنائیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کا پیغام دیں ۔