راجوری//جموں وکشمیر پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت راجوری پونچھ کے 28طلباء کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے دورے کے لئے روانہ کیا گیا جنہیں ڈی آئئی جی راجوری پونچھ رینج نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرینڈنٹ سکھ دیو سنگھ بھی ہیں ۔6روزہ اس دورے میں شامل طلباء امرت سر ، چندی گڑاور دہلی میں مختلف سیاحتی مقامات سمیت معززین اور سیاسی لیڈران سے ملاقات کرینگے ۔دیپک کمار سلاتھیا ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے بتایا کہ طلباء دوردروز اور سرحدی اضلاع کے طلباء کو دورے پر بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ سیروسیاحت کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست کے لوگوںسے بھی ملاقات کریں ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایڈیشنل ایس پی محمد یوسف ودیگر افسران بھی موجو دتھے ۔