منجاکوٹ //منجاکوٹ کے دیری ریلیوٹ علاقے میں اچانک ایک مکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ پوری طرح سے خاکستر ہوگیاہے اور اب اس کی دیواریں ہی باقی بچی ہیں ۔یہ مکان محمد خالق ولد خان محمد کاہے ۔مکان مالک کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناپر اس کے مکان کو آگ لگ گئی جس وجہ سے اس کے اندر رکھاہواسب کچھ خاکستر ہوگیا اور اب صرف پتھر ہی باقی بچے ہیں ۔