xمینڈھر//پونچھ سیکٹر میں ہندوپاک کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہاجس کی زد میںایک مسجد ، سرکاری سکول اور کئی مکانات کو نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پونچھ سیکٹر میں ہی ایک فوجی اہلکار اور ایک پورٹر کی ہلاکت ہوئی تھی اور پانچ اہلکار اور ایک پورٹر زخمی ہوئے ۔جمعہ کے روز بھی دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر گولیاں اور مارٹر شل برسائے ۔اس دوران پونچھ کے گلپور اور دیگوار سیکٹروںمیںدرمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیاگیاجس کے نتیجہ میں ایک مسجد ،ایک سرکاری سکول اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا البتہ کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا۔پاکستانی فوج نے سسر، مین، چھتہ، بیگم اور 15MLI، LP right, بیکری فسٹ، بیکری سیکنڈ، بیکری تھرڈ بیکری مین اور NPPپوسٹوں کا نشانہ بنایا۔فوجی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی افواج نے صبح سات بجے سے پونچھ کے سرحدی علاقہ میں زور دار فائرنگ کی جس کی زد میں آکر مسجد اورسرکاری سکول سمیت کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچاہے ۔حالات کو کشیدہ دیکھتے ہوئے سرحدی علاقہ کے تمام سکولوں کو بند رکھا گیا اور تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا جس کی وجہ سے لوگوں میں زبردست خوف پایاگیا اور وہ سہم کر اپنے ہی گھروں میں قید ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران سرحدی علاقہ دیگوار اور گلپور میں سکول بند رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی حادثہ نہ پیش آئے ۔انہوںنے کہاکہ علاقے کے سبھی لوگ ابھی تک اپنے گھروں ہی میں رہ رہے ہیں اور کسی بھی طرح کی کوئی ہجرت نہیں ہوئی ۔