پونچھ//گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول چنڈک میں آفات سماوی کے اسباب اوران سے بچائوپر ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس دوران مقررین نے قدرتی آفات کے اسباب پرروشنی ڈالی اورساتھ ہی ان کے برے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔مقررین نے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے نیشنل این ڈی بین الاقوامی سطح پر کی جارہی کوششوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔اس دوران پرنسپل ہائر سکنڈری اسکول وجے پوری نے بھی خطاب کیا اور سول سوسائٹی کے اراکین کے تعاون کے ساتھ اسکول میں ایسے مواقع کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا جوقدرتی آفات سے نمٹنے کا کام کرے گی ۔