رام بن //سب ڈویژنل اگریکلچر آفیسر ایم جی سنگھ نے ضلع رام بن کا دورہ کرکے بٹوت ،چندرکوٹ اور ہالہ زون کے سب۔ڈویژنوں کے دفاتر کامعاینہ کیا ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کسانوں اور دھرمنڈ ،رکھ ،جگوگھ بھارتُنڈاور چکا دیہات میں محکمہ کی کارکردگی کا بھی معایئنہ کیا۔ سب ڈویژنل اگریکلچر آفیسر نے بٹوت میں سٹورز، کھادوں /کیڑے مار دوائی کے اوٹ لیٹ ، مش روم ڈیمانسٹریشن سنٹر بٹوت اور ضلع کے کئی مقامات پر خریف فصلوں کے ڈیمانسٹریشن کا بھی معائینہ کیا۔برتھل اور ببروٹہ میں کسانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکا یہ دورہ چیف اگریکلچر آفیسر رام بن کے کے نقاشی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا ہے،تاکہ علاقہ کے کسانوں کے مشکلات کی جانکاری حاصل کرکے انکا ازالہ کم سے کم وقت میں کیا جا سکے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ہدایات کے تحت شروع کئے گئے اپیکلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔ایس ڈی اے او کے ہمراہ متعلقہ پنچایتوں کے جے اے ای اوز ہریندر سنگھ،ایس اجیت سنگھ، ایس ٹی پی سنگھ اور وی اے ای ائیزکنیا منسوترہ، وکرمجیت سنگھ،رویندر سنگھ بھی تھے۔