کوٹرنکہ//کوٹرنکہ کے گورنمنٹ ماڈل ہائر سکنڈری سکول میں پرنسپل محمد یوسف کی قیادت میں 11ویںکلاس کے طلباء نے 12ویںکلاس کے طلباء وطالبات کے لئے ایک الوداعی تقریب منعقد کی جس میں اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں طلباء موجودہ تھے ۔اس موقعہ پر 11ویں جماعت کے طلباء نے الوداع ہونے والے طلباء میں تحفے تحائف ومٹھائیاں تقسیم کی ۔اپنے خطاب میںپرنسپل محمدیوسف نے طلباء پر زور دیاکہ وہ بغیر ذات پات اور مذہب کے ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق اور اتحاد میں رہیں او رانسانیت نواز کام کریں ۔ انہوںنے تلقین کی کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور اپنا اور اپنے والدین کانام روشن کریں ۔انہوںنے کہاکہ تعلیم کے بنا زندگی بہت دشوار ہے اور انسان کی اصل پہچان ہی تعلیم سے ہوتی ہے۔