مینڈھر//نجی اعلیٰ تعلیمی ادارے مقدس ڈگری کالج مینڈھر نے سنگالہ چوک میں اتوار کو اپنایوم تاسیس منایا ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگرنے پروگرام کی صدارت کی جبکہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے (ای اے ایس) نے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان ،نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ ، ایس ایچ او مینڈھر عابد رفیقی اور ایڈووکیٹ نذیر حسین چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں سکولی بچے اور معززین بھی تقریب میںموجود تھے۔ اس موقعہ پر طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔وہیں مقررین نے مقدس ڈگری کالج کے چیئرمین سید منیر حسین شاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی زیر سرپرستی یہ تعلیمی ادارہ خطہ پیرپنجال میںاہم مقام رکھتاہے ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ نے طلباء پر زور دیاکہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور منشیات جیسی بیماریوںسے دور رہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ ادارے کو31 سال ہو گئے ہیں جسے1986میں مقدس ہائی سکول کے نام سے شروع کیا گیااور 1998میں اسے ڈگری کالج بنایاگیاجہاںسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں طلباء تعلیم مکمل کرچکے ہیں جن میںسے کئی بڑے بڑے عہدوں پرفائز ہیں ۔آخر پر چیئرمین کالج نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔