راجوری
منیر خان
راجوری // 58ویں پولیس ڈے کے موقعہ پر راجوری پولیس لائنز میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ اس دوران ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج دیپک سلاتھیانے ملک بھر میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ان جانبازسپاہیوں نے ملک وقوم کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کردی جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تپتی دھوپ میں عام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کھڑے رہتے ہیں جنہیں آج ملک اس مبارکباد موقعہ پر یاداور سلام کرتا ہے ۔ اس موقعہ پر تمام شہداء کو یاد بھی کیاگیا ۔ آخر میںتمام شہداء کو سلامی پیش کی گئی جس کے بعد یک بعد دیگر پولیس آفیسران ،سول انتظامیہ آفیسران اور مقامی معززین نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھول مالائیں چڑھائی ۔
پونچھ
حسین محتشم
پونچھ// 21 اکتوبر کو پورے ملک میںپولیس شہدا ء کی یاد گار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اس حوالے سے ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایس ایس پی راجیو پانڈے کی قیادت میںضلع پولیس لائنز میںایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی جہاں پولیس نے مارچ پاس کر کے پولیس کے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دوسروں کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ۔تقریب میں ممبراسمبلی شاہ محمد تانترے ،ایم ایل سی یشپال شرما، ایم ایل سی پردیپ شرما،سابق ڈپٹی چیئرمین قانون ساز کونسل جہانگیر میر، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر،برگیڈ کمانڈر 93انفینٹری برگیڈ اے ایس پینڈارکر، اے ایس پی پونچھ انوار الحق ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد نعیم، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر موہن لعل اور دیگر ضلع پولیس افسران ،ضلع افسران، پونچھ بار ایسوسی ایشن کے کارکنان اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر کئی شہداء کے کنبوںنے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران جہاں شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی مالائیں چڑھائی گئی وہیں مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایس ایس پی پونچھ نے کہا کہ وہ ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں اتحاد اور صداقت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف مقامات پر قربانیاں دینے والے بہادر شہیدوں کے نام بھی لئے۔انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جائے گا۔شاہ محمد تانترے نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو اپنے محافظو ںکو کبھی بھی نہیں بھلانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر حفاظتی عملہ کی قربانیوں کی وجہ سے عوام رات کو پر سکون نیند سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادت کا درجہ حاصل کیا ہے۔