تھنہ منڈی //پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری و ممبراسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین چوہدری نے کہا کہ پارٹی بنیادی سطح پرکام کر رہی ہے اور ان لوگوں کے مسائل حل کررہی ہے جنکو اس سے قبل سیاسی جماعتوں نے نظر انداز رکھا۔تھنہ منڈی کے درہ علاقے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکروں کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے جس سے محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ریاستی وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعیدکے خواب پوراہوںگے ۔اس دوران انہوںنے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوںنے درہ میں تعمیر کئے گئے کلورٹ کا جائزہ بھی لیا جس کیلئے انہوںنے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈسے رقومات دی ہیں۔انہوںنے ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اسکولی بچوں اور راہگیروں کو نالہ عبور کرنے میں پریشانیوں کاسامناہے جن کا سدباب کیاجائے ۔انہوں نے سب ڈیویژن انتظامیہ تھنہ منڈی اور محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران کوہدایت دی کہ وہ عام لوگوں کے مسائل کے حل کی طرف دھیان دیں ۔ان کے ہمراہ تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال اور محکمہ دیہی ترقی کے افسران بھی تھے ۔اس دوران پی ڈی پی لیڈر عبدالر شید شال،سابق سرپنچ جنگ باز، سابق سرپنچ عبدالحق، ریٹائرڈ ماسٹر عالم دین، مشتاق احمد بٹ، لیاقت چوہدری، ایڈووکیٹ محمد عثمان، شوکت شال، حاجی نثار، سابق سرپنچ ممتاز احمد، مختاد احمد، مشتاق احمد چوہدری، اور یوتھ لیڈر نصیر چوہدری بھی موجو دتھے ۔