پونچھ//ضلع ہسپتال پونچھ میں مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمار داروں کے لئے قیام کا کوئی انتظام نہ ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو ہمیشہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس پریشانی کو سمجھتے ہوئے ان کی خاطر نئی عمارت بنائی جارہی ہے جس کا سنگ بنیاد ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے کیا ۔یہ عمارت ایمرجنسی بلاک کے بالکل ساتھ تعمیر کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں ممبراسمبلی نے عمارت کی کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے دوران ابتدائی کلمات میں چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز احمد بھٹی نے ممبر اسمبلی اور دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اپنے خطاب میںشاہ محمد تانترے نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس عمارت کے لئے اپنے سی ڈی ایف سے رقومات واگزار کریں گے جبکہ عمارت کا کام محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ وہ ایسے کام کریں جو عام عوام کے فائدہ کے لئے ہوں اور ان کاموں کو فائدہ آنے والی نسلوں کو بھی ملے۔اس اس موقعہ پرپی ڈی پی کے لیڈران بشیر احمد خاکی، بلال مخدومی، یوسف شیخ، گوردیپ سنگھ صراف، گورچرن سنگھ، احد تیلی، پیر خورشید، حبیب اللہ نائک اور معزز شہری بھی موجو دتھے ۔