مینڈھر //تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان نے گرلز ہائی سکول اڑی میں ایک عوامی کیمپ لگاکر لوگوں کے مسائل سنے ۔اس دوران چار سو سے زائد اسناد جاری کی گئیں ۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل افسران کے سامنے رکھے ۔ کیمپ میں تحصیلدار کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ تحصیلدار کے مطابق اس دوران چار سو سے زائد لوگوں کو اسناد جاری کی گئیں ۔انہوںنے کہاکہ ایسے کیمپوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مقامی لوگوں نے کیمپ کے انعقاد پر تحصیلدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان اسناد کیلئے انہیں کئی کئی دن لگ جاتے تھے جو انہیں ایک ہی دن میں مل گئی ہیں ۔