راجوری//راجوری پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کارروائی جاری ہے اور اس سلسلے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ افراد کو گرفتار کرکے ڈھانگری جیل منتقل کردیاگیاہے جن پر منشیات فروشی اور دیگر جرائم کا الزام ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ افراد سماج کیلئے پریشانی کا باعث بنتے جارہے تھے جن کے خلاف یہ کارروائی انجام دی گئی ہے ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی محمد یوسف اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر جسونت سنگھ کی قیادت میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کرکے 16افراد کو گرفتار کیا جن کے منشیات جیسی لعنت اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت پائے جارہے ہیں ۔ ایس ایس پی راجوری نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا قلع قمع کرنے کی غرض سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ نئی نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجسٹریٹ کے حکم پر ہی تمام گرفتار افراد کو جیل منتقل کیا گیا ہے اوران افراد کو سماج سے دور رکھنا پولیس انتظامیہ کی مجبور ی بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت افراز بخاری عرف چھوٹو ولد منور شاہ ساکن دھنور راجوری حال گوجر منڈی راجوری ، راکیش کمار ہونڈیا ولد میشپال ہونڈیا ساکن ملک مارکیٹ راجوری ، مکیش کمار ولد بودھ راج ساکن تلاری کوٹرنکہ حال راجوری ، محمد عارف ولد محمد حسن ساکن پیر کنجو راجوری ، شہباز خان ولد محمد ریاض ساکن چندی مڑھ پونچھ حال وارڈ نمبر آٹھ راجوری ،شبیر احمد ولد محمد بشیر ساکن ملک مارکیٹ راجوری ، ظہیر عباس ولد عبدالغلام ساکن بہروٹ تھنہ منڈی حال وارڈ نمبر دو راجوری ، باسط ولد محمدسلیم ساکن ککورہ منجاکوٹ حال عمر کالونی راجوری ، عابد حسین ولد محمد شبیر ساکن بیلہ کالونی راجوری ، راجیو کمار ولد راج کمار شرما ساکن ڈھنی دھار راجوری ،طاہر شاہ ولد نصیر حسین شاہ ساکن ڈھنی دھار راجوری ،رمیز حسین ولد محمد بشیر ساکن ایتی راجوری ، تنویر حسین ولد عبدالمجید ساکن ٹڈی راجوری ، امت کمار ولد یوگ راج ساکن وارڈ نمبر دس راجوری ،رشبھ شرما ولد سرجیت کمار ساکن وارڈ نمبر دس راجوری اور نصیر محمود ولد غلام محمد ساکن ڈھسل راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔