پونچھ//شیعہ فیڈریشن صدرعاشق حسین خان کی ہدایت پر صوبائی نائب صدرمحمد بشیر میر کی قیادت میں امام بارگاہ سرنکوٹ میں ایک اجلاس زیر صدارت سید علی حیدر شاہ منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر محمد بشیر میر نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ کربلا کمپلیکس وزارت روڈ جموں میں ہونے والی اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیرت النبیؐ کانفرنس عالمی سطح کی ہوتی ہے جہاں ملک اور بیرون ملک کے علمائے کرام اہم خطاب کرتے ہیں۔انہوں نے خصوصی طور پر سرنکوٹ کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں جوق در جوق شرکت کر یں۔اس دوران گاڑیوں کے انتظامات اور جموں میں قیام و طعام کے سلسلہ میں بھی تبادلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں شبیر حسین ڈار، فیروز احمد راتھر، ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ، مختار حسین شاہ، افتخار حسین شاہ، سجاد حسین شاہ،جعفر حسین ونتو، شبیر حسین جعفری، عاشق حسین شاہ، سید علی حیدر شاہ، احمد علی راتھر، یعقوب علی میر، عابد حسین صفوی، سید محمد شاہ،سید محمد صالح رضوی اور سید کرار حسین شاہ بھی موجود تھے۔اس دوران پونچھ میں ہونے والی شہید انسانیت کانفرنس کے سلسلہ میں بھی تمام لوگوں نے تبادلہ خیال کر کے اس بات پر زور دیا کہ کانفرنس میں تمام لوگ شرکت کریں تاکہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ حاصل ہو۔