راجوری//مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ (ایم ای ٹی ) باباغلام شاہ بادشاہ اکیڈمی تھنہ منڈی کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس کی صدارت ایڈمنسٹریٹرباباـغلام شاہ بادشاہ زیارت شریف عبدالقیوم ڈارنے کی ۔اس موقعہ پرباباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرمسعودچوہدری مہمان خصوصی جبکہ جی این وارصدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن جے اینڈکے سرینگراورچیئرمین سخاوت ٹرسٹ بمنہ سرینگراورمحمداقبال چیئرمین یتیم چیریٹیل ٹرسٹ،بمنہ مہمانان ِ ذی وقارکے طورپرتقریب میں رونق افروزتھے۔پروگرام کاآغاز سرپرست ایم ای ٹی خورشیدبسمل کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔اس کے بعدطلباء نے نعت پاک ؐوتلاوت کلام پاک کی اوربعدمیں گوجر ی،پہاڑی ،اُردووغیرہ زبانوں میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔اس دوران مقررین نے ایم ای ٹی باباغلام شاہ بادشاہ اکیڈمی تھنہ منڈی کی سماج میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کے حوالے سے انجام دی جارہی خدمات کوناقابل فراموش قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایم ای ٹی خطہ پیرپنچال میں تعلیم کوعام کرنے کے حوالے سے نمایاں کام کررہی ہے جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔اس دوران مقررین نے سکول کے گذشتہ چندبرسوں کی کارکردگی کے رپورٹ کارڈ کواطمینان بخش قراردیا۔ تقریب میں ایم ڈی بانڈے میموریل سوسائٹی پونچھ نے روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے خطہ پیرپنچال کے ماہرتعلیم ،ریٹائرڈپولیس آفیسراورسماجی شخصیت ڈاکٹرمسعودا حمدچوہدری کو گیارہواں محمددین بانڈے میموریل ایوارڈ عطاکیاجس میںایک شال،مومنٹواور توصیفی سند شامل تھی۔قابل ذکرہے کہ ایم ڈی بانڈے میموریل ایوارڈریاست کے قدآورسیاستدان، سابق وزیراورماہرقانون مرحوم محمددین بانڈے کے نام سے منسوب ہے اور اس سے پہلے پرتپاپ سنگھ بیتابؔ، نذیرقریشی ؔ، محمودالحسن محمودؔ،فاروق مضطرؔوغیرہ نامورشخصیات کودیاجاچکاہے۔اس موقعہ پرخواجہ محمددین بانڈے کے فرزند نیاز احمد بانڈے ودیگرمعززین نے ڈاکٹرمسعود چوہدری کی خطہ پیرپنچال کی عوام کیلئے انجام دی گئی خدمات کااعتراف کیا۔اس کے بعدایم ای ٹی کی جانب سے جی این وارکوبھی شال ،مومنٹواورتوصیفی سندسے نوازکران کی عزت افزائی کی گئی۔گذشتہ برس دسویں اور بارہویں جماعت میں پوزیشن ونمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 40 بچوں میں تین تین ہزارروپے کے چیک بھی تقسیم کئے اورانہیں شاباشی دی ۔تقریب میں ایم این قریشی، نذیرحسین قریشی، جی این شہباز،عبدالرشیدفدا، عبدالسلام بہار، حاجی بشیرشال ، حاجی نصیررینہ ، حاجی محمداسلم گنائی، حاجی بشیرمیر،پروفیسرشکیل رینہ پرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی،اقبال شال، اقبال نازش رینہ،مشتاق شال،کنول بڑیال، پرویز چوہدری،حاجی ممتازحسین خان،فاروق چوہدری، پروفیسردانش اقبال رینہ ، کیپٹن بشیر، الطاف ڈار،بابرخان،ارشدخان ودیگران بھی موجودتھے۔