مینڈھر//کئی عرصہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پیر پنچال خطے میں خشک سالی کاسامناہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ خاص طور پر سرحدی علاقے بالاکوٹ میں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہورہا اور ہاہاکار مچی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں کو کئی کلو میٹر کی دوری سے پینے کا صاف پانی لا نا پڑ رہا ہے۔ مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ سر حدی علا قہ میں لگا تار شلنگ کی وجہ سے پانی کی پا پئیں ٹو ٹ گئی ہیں اور حالانکہ لو گو ں نے کئی بار پی ایچ ای کے اعلیٰ افسر ان کو مطلع بھی کیا لیکن اس وقت تک پانی کی پا ئپو ں کی مر مت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لو گو ں کو پانی کی بو ند بو ند کیلئے تر سنا پڑ رہا ہے ۔انہو ںنے غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملا زمین اور افسر ان نے ابھی تک سر حدی علا قہ کے گاو ں کا دورہ نہیں کیا اور جا ن بو جھ کر لو گو ں کو مشکلات اور مصائب میں ڈال دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک طرف پا کستا نی شلنگ نے لو گو ں کو پر یشان کیا ہوا ہے اور دوسری جانب محکمہ کے ملازمین مسائل کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ لو گو ں کاکہناہے کہ متعلقہ محکمہ کے ملا زمین نے اگر پانی کی پا ئپو ں کو جلدمر مت نہ کیا تو وہ اپنے کنبہ کے ساتھ دھا ر گلون کے مقام پر مینڈھر تا جمو ں سڑ ک بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔اس ضمن میں جب متعلقہ محکمہ کے ایک افسر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ با رشیں نہ ہو ے کی وجہ سے پانی کے چشمے سوکھ گئے ہیں جس کے سبب مشکلا ت پیش آر ہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اگر محکمہ کے اعلیٰ افسر ان گا ٰڑیو ں کا بند وبست کرتے ہیں تو لو گو ں کو پانی سپلائی ہو سکتا ہے نہیں تو مشکلات اور بھی بڑھ سکتی ہیں ۔