پی ڈی پی لیڈر کی ممبراسمبلی مینڈھر پر تنقید
مینڈھر //پی ڈی پی لیڈر ایڈووکیٹ ندیم رفیق حسین خان نے ممبراسمبلی مینڈھر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل حل کرنے میںناکام ہوچکے ہیں اور صرف ذرائع ابلاغ کے سہارے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں ۔اپنے ایک پریس بیان میں ندیم خان نے کہاکہ متعلقہ ایم ایل اے کی وجہ سے مینڈھر میں تعمیروترقی کے کام بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہی ہوتاجارہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ پی ایچ ای کی حالت بھی ابتر ہے اور مینڈھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے صورتحال کاسامناہے جبکہ پانی کی بیشتر سپلائی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں جن کو مرمت کرکے کارگر نہیں بنایاجارہا۔ انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں بہت بڑی آبادی ایسی ہے جس کو پانی کی سہولت میسرنہیں اور لوگوں کو ایسے حالات کا سامناہے کہ انہیں پانی کی قلت ہجرت کرنے پر مجبور کردے گی ۔خان نے کہاکہ بالاکوٹ کے لوگ تو قحط سالی کاسامناکررہے ہیں جہاں پانی کے تمام چشمے سوکھ گئے ہیں اور سپلائی کیلئے کوئی متبادل فراہم نہیں کیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ ایسے حالات میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی سپلائی کیاجاسکتاہے لیکن نہ ہی متعلقہ حکام اور نہ ہی ممبر اسمبلی اس جانب کوئی دھیان دے رہے ہیں ۔
سرنکوٹ میں منشیات فروش گرفتار
سرنکوٹ //سرنکوٹ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیاہے جس کے قبضہ سے برائون شوگر برآمد کی گئی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت اور ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ اصغر ملک کی سربراہی میں بفلیاز کے نزدیک فضل آباد سڑک پر خصوصی ناکہ لگایاگیاجس دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر پولیس نے اس کی تلاشی لیناچاہی تاہم وہ بھاگنے لگالیکن پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔بعد میں تلاشی کرنے پر اس کی تحویل سے پانچ گرام برائون شوگر برآمد ہوئی ۔اس کی شناخت ظفر حسین ولد طالب حسین ساکن مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے اوراس کے خلاف پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایف آئی آر زیرنمبر 254/17زیر دفعہ 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج کیاگیاہے ۔
مینڈھر میں گھاس خاکستر
جا وید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے ٹھیر ہ علاقہ میں اچانک آگ لگنے سے لا کھو ں روپے کی مالیت کا گھاس خاکستر ہوگیا۔ عبدالعز یز ولد چلہ کے گھا س کو اچانک دن دہا ڑے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سینکڑو ں بنڈل گھاس جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے اوراس طرح سے غریب شخص کا لا کھو ں روپے کا نقصان ہو ا ۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔