جموں//کشمیر وادی کے لگ بھگ 5000طلاب نے اتوار کو وزیرا علیٰ کے سپر 50 کوچنگ سکریننگ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ٹیسٹ کا انعقاد وادی کشمیر ، لیہہ اور کرگل کے مختلف مراکز میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے کیا تھا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر جی ایم ایتو نے بتایا کہ آج کی سکریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر 1400طلاب کو این این ای ٹی ، جے ای ای ، اے آئی آئی ایم ایس ، اے ایم یو، سی اے ٹی جیسے امتحانات میں شامل ہونے کے لئے مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو دنوں کے اندر کیا جائے گا جبکہ کوچنگ باضابطہ 11؍ دسمبر 2017ء سے شروع ہوگی ۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس میں حکومت طلاب کو قومی سطح کے امتحانات کے لئے تربیت فراہم کرے گی جہاں عام حالات میں پرائیویٹ ادارے بچوں سے موٹی موٹی رقمیں حاصل کر کے یہ تربیت فراہم کرتے تھے۔