جموںّ // ادبی تنظیم ادبی کنج جموں کے زیر اہتمام ا’ردوُ اور ہندی کے معروف شاعر ’بے کل اُتساہی‘ کے پہلے یوُمِ وفات(3دسمبر2016) پرایک خصوصی خراجِ عقیدت نِشست کا انعقاد ہُوا۔اُن کی پیدائش3 دسمبر 1928ء میںبلرام پور (اُتّر پردیش) میں ہوئی تھی۔ ’بے کل اُتساہی‘ نے اُردوُاور ہندی دونوںزبانوں کوپوُرا احترام بخشا۔ مقامی زبانوں کے اِمتزاج سے اُنھوں نے غزل اور شاعری کی دیگر اصناف میں کئی تجربے کِئے۔ جِنھیں سامعین نے خوب پسند کِیا۔ گنگا جمنی تہذیب کے حامی ’بے کل اُتساہی‘ کوادبی خِدمات کے صِلے میں خصوُصی خدمات کیلئے 1976ء میں ’پدم شِری‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اُتّر پردیش حکومت نے اُنھیں ’یش بھارتی‘ کے خطاب سے نوازا تھا۔کانگرس نے ’بے کل اُتساہی‘ کو راجیہ سبھا کا رُکن بنایا تھا۔اِس نِشست کے خراجِ عقیدت دور میں اپنے وقت کی دو اور عظیم شخصیاّت ، آزاد بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ وفات) 6دسمبر1956ء(اور ریاست جموّں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیا کشمیر کے معمارشیخ محمّد عبدااﷲکے یوُمِ ولادت5) دسمبر(کے سِلسِلے میں اُنھیںدِل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی حیات اور کارہائے نُمایاںکے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔ اِس خصوُصی نِشست کی صدارت کے فرائض ریاست کے معروُف گلوکار چمن سگوچ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نشست کی نِظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری غزل گو شاعر بشِن داس خاکؔنے انجام دِئے۔ نِشست میں زبان و ادب کی معروف شخصیّت اُردوُ کے جانے پہچانے شاعر مدرّس اور معروف سماج سیوی ڈاکٹر اشونی جوجڑہ کے بڑے بھائی ماسٹر مُلکھ راج جوجڑہ کے پہلے یومِ وفات پر اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کِیا گیا۔اِس نِشست کے شعری دوَر میں شعراء حضرات نے اپنے دیگر کلام کے ساتھ مختلف زبانوں میں خراجِ عقیدت کلام بھی پیش کِیا۔اِس موقعہ پر گلوکار چمن سگوچ نے اپنی ہی دھُن میں تیار کی گئی شام طالب ؔکی معروف غزل ’میرے چہرے پہ کِس نے رکھ دِئے اِلزام کے پتھّر‘ گا کر سب پر وجد سا طاری کر دِیا۔ کُچھ شعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، فوزیہ مُغل ضیاؔ، سنتوش نادانؔ، معصوم ؔکِشتواڑی،بِشن داس خاکؔ،راج ؔکمل، چمن سگوچ ، چرنجیت سنگھ چنّؔ، سنجیو کُمار، منجیت سنگھ کامراؔ،راجیو کُمار، اور شام طالبؔ۔ آخر میں ایک دُعائیہ دوَر بھی ہوُا۔ جِس میں ریاست کی دو مایہ ناز شخصیات معروُف شاعر پرتی پال سنگھ بیتابؔ اور معروف افسانہ نِگار ایڈووکیٹ شام سُندر لہرؔ کی جلد صحت یابی کی دُعا کی گئی۔جو طویل عرصہ سے علالت میں مُبتلا ہیں۔ نِشست کا اِختتام حسب معمول تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔