جموں//بھارتی آئین کے معمار باباصاحب بھیم رائو امبیڈکرکو ان کے 61ویں یوم وصال پر نیشنل کانفرنس کے لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیااورسماج کے کمزورطبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے ان کے رول کی زبردست سراہنا کی۔ اس سلسلے میں شیرکشمیربھون میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔باباصاحب کوخراج عقید ت پیش کرنے والوں میں شریک چیئرمین این سی ،ایس سی سیل وجے لوچن ،صوبائی سیکریٹری شیخ بشیراحمد شامل ہیں۔مقررین نے کہاکہ سماج کے کمزورطبقوں کی فلاح وبہبودسے متعلق باباصاحب کے رول سے لاکھوں لوگوںکوتحریک ملی۔ وجے لوچن نے کہاکہ سماج کے کمزورطبقوں کامعیارحیات بہتربنانے اور انہیں ترقی کی نئی راہوں سے ہمکنارکرکے باباصاحب کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔اس موقعہ پرعبدالغنی تیلی ،کوچیئرمین اوبی سی سیل، نارسنگھ صدرلپرونگ دلشادبیگم،سمرن داس ،سوم راج تروچ ،مدن لال، بشن داس بھگت، چرنجیت بھگت شامل ہیں۔