یروشلم کو اسرائیل میں ملانے کا فیصلہ قابل مذمت:پروفیسربھیم سنگھ
امریکی صدرپر دنیاکو نئی عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کاالزام
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور ہند-فلسطین دوستی کمیٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے عربوں اور دنیا کے باقی حصوں کے خلاف جنگ کے لئے اکسانے پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 181/1947 کے تحت اقوام متحدہ نے فلسطین کو تقسیم کر کے دو ریاستیں بنائی تھیں۔ اسرائیل کو خود اقوام متحدہ نے پوری تسلیم شدہ حیثیت دے دی، لیکن فلسطین کو آج تک بھی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت فراہم نہیں کی گئی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ فلسطینی امور کے ماہر ہیں، جنہوں نے اسرائیل کی قانونی حیثیت پر پہلی کتاب لکھی تھی، جسے 1968 میں بیروت کے پی ایل او نے شائع کیا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ 1968 سے 2004 تک فلسطینی ہیرو اور پی ایل او کے بانی یاسر عرفات کے قریبی دوست رہے ہیں۔ یاسر عرفات کو رملہ میں زہر دیا گیا اور بعد میں ان کا انتقال ایک فرانسیسی ہسپتال میں ہوا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستانی قیادت، خاص طور پر محترمہ اندرا گاندھی کی فلسطین ریاست کے قیام میں فلسطینی تحریک کی وجوہات کی حمایت کرنے کے لئے تعریف کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے فلسطین کے خلاف جنگ چھیڑنے اور یروشلم کو بندوق کی نوک پر اسرائیل کو ساتھ جوڑنے کی سخت مذمت کی ۔ فلسطینی امور کے ماہر پروفیس بھیم سنگھ نے کہا کہ امریکہ کے صدر کا یہ فیصلہ قرارداد نمبر 242 (1967) اور قرارداد نمبر338 (1973) میں دی گئی ہدایت کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے پیغام میں صدر جناب ڈونالڈ ٹرمپ کو دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کے کردار کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یروشلم اسرائیل کی راجدھانی نہیں ہو سکتا اور اقوام متحدہ نے اسرائیل کے یروشلم پر قبضہ جمانے کے خلاف سخت ہدایت دی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ پہلے اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو اسرائیل سے نافذ کروائیں جنہیں اسرائیل نے کئی دہائیوں کے بعد بھی نافذ نہیں کیا ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کی اجارہ داری والے ملک کے لیڈر ہیں اور مشرق وسطی ایسی کسی بھی طرح کی کارروائی کے لئے انہیں معاف نہیں کرے گا، اسرائیل کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادیں نافذ کرنی ہوں گی اور امریکی صدر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کے لئے اسرائیل کو نہیں اکسا سکتے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ ہند-فلسطین دوستی کمیٹی جلد ہی نئی دہلی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ کے صدر اور یاسر عرفات کے درمیان ہوئے معاہدے کو تسلیم شدہ حیثیت دینی ہوگی، کیونکہ 2000 میں ہوئے اس معاہدے کے دوران اسرائیلی صدر بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے امریکہ کے لوگوں اور وہاں کی سیاسی جماعتوں سے امریکی صدر کے ہٹلر جیسے رویہ کو روکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہندستان کے وزیر اعظم پر بھی زور دیا کہ ہندستان کو فلسطین کے تعلق سے خارجہ پالیسی بڑی مضبوطی کے ساتھ قائم رکھنی ہوگی
بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت
جموں//جموں کشمیرگرجرفیڈریشن نے امریکہ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں کشمیرگرجرفیڈریشن کاایک اجلاس تنظیم صدرشوکت گوجر کی صدارت میں منعقدہوئی ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے شوکت گوجر نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تاناشاہی پر مبنی اس اعلان سے عالم اسلام کے دل مجروح ہوئے ہیں اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کو اشتعال دلا سکتا ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین ہو سکتاہے۔ شوکت گوجر نے اُمید ظاہر کی کہ جمعہ کو منعقد ہونے والے سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں امریکہ کے اس اعلان کو مسترد کیا جائے ۔انہوں نے 8دسمبرکو یوم سیاہ منانے کی بھی اپیل کی۔اس دوران میٹنگ میں شریک رفیع چوہدری، گلزارچوہدری،شمیم چوہدری ودیگران نے بھی امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی۔
آپریشن سنجیونی :14کلوگرام بھکی ضبط
جموں//منشیات مخالف آپریشن سنجیونی کے تحت پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے14 کلوگرام بھکی ضبط کرکے اسے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس بس سٹینڈپولیس کی ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کودیکھااورجب اس نے پولیس پارٹی کودیکھاتواس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے اس کاتعاقب کرکے اسے پکڑلیا۔دوران تلاشی اس شخص کے قبضے سے 14کلوگرام بھکی برآمدکی،پولیس نے بھکی ضبط کرکے اسے گرفتارکرلیا۔اس سلسلے میں پولیس نے بس سٹینڈپولیس سٹیشن میں ایف آئی آرنمبر105/2017درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے۔پولیس نے یہ گرفتاری ایس ایچ او بس سٹینڈ انسپکٹرراجیش جسروٹیہ کی قیادت اورایس ڈی پی او سٹی نارتھ جموں ،ورون جنڈیال اورایس پی سٹی نارتھ ڈاکٹرونودکمارکی نگرانی میں عمل میں لائی۔
چوہدری طالب حسین کی والدہ کے انتقال پر
آصف لودھی کا لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت
جموں //آصف یوتھ کلب درہال کے صدراورگوجری نیوزریڈرریڈیوکشمیرجموں محمدآصف لودھی نے سابق وزیر اور رُکنِ پارلیمنٹ چوہدری طالب حسین کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو گذشتہ روز انتقال کر گئیں ۔ آصف لودھی کی صدارت میں کلب کے اراکین کاایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں خطاب کرتے ہوئے آصف لودھی نے مرحومہ کی روح کے دائمی سکون کیلئے دعا کی اور چودھری طالب حسین اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔
شراب کی 100تھیلیاں ضبط،دوسمگلرگرفتار
حافظ قریشی
بنی// بنی پولیس ایک ناکے پردوران تلاشی دوافرادسیمنشیات برآمدکرکے انہیں گرفتاکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بنی پولیس نے منشیات سمگلروں سے دیسی شراب کی 100تھیلیاں برآمدکیں اورانہیں گرفتارکرلیاہے جن کی شناخت پاون سنگھ ولد ہنس راج اورپینکوولد کرنیل سنگھ ساکنان ستی کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے ان دونوں کیخلاف ایف آئی آرنمبر36/2017درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے یہ گرفتاری ایس ایچ اوبنی سریش گوتم کی قیادت میں عمل میں لائی۔
تبادلے اور تقرریاں
جموں//محکمہ اطلاعات کے ایڈمنسٹریٹو افسر محمد منور خواجہ جو کہ کلچرل اکادمی کے لئے زیر تبادلہ تھے، بدستور محکمہ اطلاعات میں ہی تعینات رہیں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری حکمنامہ زیر نمبر '558 -GAD of 2017 مورخہ 07-12-2017کے مطابق شبیر احمد لالہ ، انچارج ایڈمنسٹریٹو افسر ڈرگ کنٹرولر جموں کشمیر جو کہ محکمہ اطلاعات کیلئے زیر تبادلہ تھے ، بدستور اپنی جگہ پر بنے رہیں گے تو ہرپال سنگھ انچارج ایڈمنسٹریٹو افسرجو کہ ڈرگ کنٹرولر کے دفتر کے لئے زیر تبادلہ تھے کو کلچرل اکادمی میں تعینات کیا گیا ہے ۔
وفدکی کمشنرسیکریٹری انڈسٹریز سے ملاقی
جموں//انڈسٹریزایسوسی ایشن کے ایک وفدنے تنظیم صدر رتن ڈوگرہ کی قیادت میں کمشنرسیکریٹری انڈسٹریز وکامرس شلیندرکمارسے ملاقات کی۔وفدمیں جتندرصدرسمال سکیل انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈگیانہ ،دیپک دھون صدربیرپورانڈسٹریل ایسوسی ایشن بھی شامل تھے۔وفدنے کمشنرسیکریٹری کوشعبہ صنعت کودرپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جن میں انڈسٹریل مراعات، جی ایس ٹی کی عمل آوری اوردیگرمسائل شامل ہیں ۔وفدجی ایس ٹی سے متعلق نوٹی فکیشن جلدشائع کرنے کی کمشنرسیکریٹری سے استدعاکی ۔ شلیندرکمار نے وفدکوغورسے سنااورپیش کئے گئے مسائل کومرحلہ وارطریقے سے حل کرنے کایقین دلایا۔
ورنمنٹ ایمپلائزاینڈورکرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااجلاس
جموں//جموں وکشمیرگورنمنٹ ایمپلائزاینڈورکرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی(ر) کی ایک میٹنگ بابوحسین ملک تنظیم کے ریاستی صدر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کلریکل تنخواہ سکیل میں تفاوت دورکرنے ،جونیئر اسسٹنٹ کو 4000-6000 ،سینئر اسسٹنٹ کو 4500-7000 اورہیڈاسسٹنٹ وجونیئرسٹینوگرافروں کو5500-9000 گریڈدینے ،ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کومرکزی سرکارکے ملازموں کے عین مطابق عملی جامع پہنانے ،ہرچھ ماہ کے بعد سبھی محکموں کی ڈی پی سی کرنے ، میڈیکل الائونس ،3ہزارروپے ماہانہ سے بڑھاکرماہانہ دوہزارروپے کرنے،ڈیلی ویجروں ،ایڈہاک ،کنٹریکچول ،ملازموں،آنگن وارڈی ورکروں ، آشاورکروں کی نوکریوں کوباقاعدہ بنانے اورمرکزی سرکارکے طرزپرایل ٹی سی فراہم کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔اس دوران میٹنگ میں بھارت بھوشن ، خورشیداحمد دیوانی ،اشوک سنگھ، یش پال شرما ،میناکشی شرما ،جسونت سنگھ ،پرشوتم شرما ، بھارت بھوشن کوتوال، سیورام راٹھور، منیش شرما ،فریدہ بانو ،وکاس چندر ،شام لال ،محمدصادق اوردیگران موجودتھے۔
سینک ویلفیئر بورڈ کے وفدکی وزیرا علیٰ سے ملاقات
جموں / آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقعہ پر’ پننگ ‘تقریب کے سلسلے میں آج سینگ ویلفئیر بورڈ کا ایک وفد بورڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈر ( ر) ہر چرن سنگھ کی قیادت میں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا۔واضح رہے کہ یہ دن ہرسال فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر لوگوں کو سابق فوجیوں ، بیوائوں اور فوجی جوانوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے فراخدالانہ طور عطیات دینے کے لئے کہا۔وفد کے دیگر ارکان میں میجر جنرل سنیتا کپور( ر)، کرنل راول سنگھ (ر) ، آنری کیپٹن سنسار چند اور حولدار رشید احمد ( ر) شامل تھے۔
چودھری سکھ نند ن کی صدارت میں
قانون سازاسمبلی پٹیشن کمیٹی کااجلاس
جموں / جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پٹیشنز کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں رکن اسمبلی چودھری سکھ نندن کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں التوا ٔمیں پڑی پیٹشنوں پر غور و خوض ہوا۔دوران اجلاس ٹیونکل موہن زوجہ سچن فیگوترا ساکن ایف ۔78 ۔اے مہاجن انڈسٹریز ، تالاب تلو جموں کی پیش کی گئی پیٹشن پر مفصل طور غور و خوض ہوا۔پیٹشن جموںوکشمیر کواپریٹیو جموں کے مبینہ معاندانہ اور غیر قانونی طریقہ کار کے خلاف درج کی گئی تھی۔قانون ساز یاور احمد میر ، نور محمد شاہ او راشفاق احمد شیخ نے میٹنگ میں شرکت کر کے کمیٹی میں التوأ میں پڑی پیٹشنوں کو بروقت نمٹانے سے متعلق اپنی رائے پیش کیں۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امداد باہمی سرجیت سنگھ اور ڈپٹی جنرل منیجر ، ہاوسنگ کارپوریشن ، منیش کھجوریہ نے کمیٹی کو اصل حقائق اور پیٹشن کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیل دی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی نسیم جان ، اسمبلی کے انڈر سیکرٹری شبیر احمد اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور ملازمین موجود تھے۔
گورنر کی آرمڈ فورسز فلیگ ڈے تقریب میں شرکت
جموں / گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں آرمڈ فورسز فلیگ ڈے تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ہمیں بہادر فوجیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوںنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ انہوںنے آرمڈ فورسز کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز جنگ و امن کے موقعوں پر اپنی شجاعت ، بہادری اور نڈر ہونے کا ثبو ت دیتے ہیں۔چیف سیکرٹری بی بی ویاس، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، بریگیڈر ( ر) ہر چرن سنگھ ، ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ میجر جنرل سنیتا کپور (ر) ، کرنل راول سنگھ (ر) ، زیڈ ایس ڈبلیو او ، اونری کیپٹن سنسار چند ، ایم وی سی رشید احمد (ر) ، ایس ایم اس موقعہ پر موجود تھے۔گورنر نے سابق فوجیوں پر زور دیا کہ وہ سماج میں اپنے تجربات کی بدولت لوگوں کو بھائی چارے ،اخوت اور میل ملاپ کا درس دیں۔انہوں نے میجر جنرل سنیتا کپور جو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری نرسنگ سروسز کے طور پر سبکدوش ہوئی کو ریاست کے دیہی علاقوں میں خواتین و بچوں کی طبی نگہداشت کے میدان میں کام کرنے کی تلقین کی ۔گورنر نے آنریری کیپٹن سنسار سنگھ ، ایم وی سی اور رشید احمد ، ایس ایم پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو آرمڈ فورسز میں بھرتی ہونے کے اہل بنائیں۔گورنر نے بریگیڈر ہر چرن سنگھ سے کہا کہ وہ سال بھر فلیگ ڈے فنڈ جمع کرنے کے سلسلے میں سرکاری و نجی اداروں میں مہم چلائیں تاکہ سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بہبودی کے لئے رقومات کئے جاسکیں۔
ریاست میں بہت جلد پولٹری ہیچری پلانٹ قائم کیا جائے گا: میر ظہور
جموں / جنگلات ، پشو و بھیڑ پالن ، امداد باہمی اور ماہی پالن کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے کہا کہ حکومت ریاست میں پولٹری کو فروغ دینے کے لئے ایک میگا ہیچری پلانٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈی پی آر تشکیل دئیے گئے ہیں اور انہیں بہت جلد منظوری اور فنڈنگ کے لئے پیش کیا جائے گا۔پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے افسروں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے میر ظہور نے ان سیکٹروں کئے گئے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں پولٹری اور انڈوں کی پیداوار میں تیزی لانے کی بہت ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ریاست میں ہیچری پلانٹ قائم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ انڈوں اور پولٹری کی مانگ کو کسی حد تک پورا کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر وزیر نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میٹنگ ، ترقیوں کو باقاعدہ کرنے ، خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے اور محکمہ میں مختلف سکیموں پر جاری کاموں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ رام شیپ کو درآمد کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 3کروڑ روپے کا ڈی پی آر بھی تیار کیا گیا ہے ۔وزیرنے بھیڑ محکمہ سے کہا کہ وہ ملٹی پرپز میرنو ریم کی پیداوار بڑھانے میں اقدامات اٹھائے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ کشمیر میں اس وقت 4.5کروڑیک روزہ چوزے تیار کئے جاتے ہیں جبکہ 2.5کروڑ چوزے ایک سال میں باہر بھیجے جاتے ہیں ۔اسی طرح جموں صوبہ میں ایک سال میں 1.5کروڑ یک روزہ چوزے تیار کئے جاتے ہیں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اینمل شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز آر کے بھگت ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں و دیگر متعلقہ سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
ایسٹیمیٹ کمیٹی کااجلاس منعقد
جموں //قانون ساز اسمبلی کی اسٹی میٹس کمیٹی نے اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے بجٹ میں اضافہ کرنے کی سفارش کی تا کہ محکمہ کے بنیادی ڈھانچہ عمارات کی تجدید و مرمت اور دیکھ ریکھ بروقت یقینی بنائی جا سکے ۔ کمیٹی کا اجلاس جو یہاں رُکنِ اسمبلی محمد اشرف میر کی صدارت میں منعقد ہوا ، میں وزراء ، قانون سازوں ، بیورو کریٹوں اور ریاست کے مختلف زمروں کے ملازمین کو فراہم کی جا رہی عکامتی سہولیات پر غور و خوض ہوا ۔ قانون ساز مبارک گُل ، چودھری سکھنندن کمار ، وقار رسول وانی ، عبدالمجید وانی ، عبدالمجید پڈر ، آر ایس پٹھانیہ ، شکتی راج پریہار اور یاور احمد میر نے اجلاس میں شرکت کی اور پروٹوکال کے لحاظ سے انہیں فراہم کی جا رہی معقول عکامتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آراء پیش کی ۔ کمیٹی نے قانون سازوں کو معقول عکامتی سہولیات فراہم نہ کرنے پر اپنی نا خوشی کا اظہار کیا اور ارکانِ قانون سازیہ کیلئے نئے کوارٹر جدید ترین سہولیات سے لیس تعمیر کرنے کی مانگ کی ۔ انہوں نے سرینگر اور جموں میں قایم پرانے ایم ایل اے ہوسٹلوں کو قانون سازوں ، سابق قانون سازوں کیلئے گیسٹ روم میں تبدیل کرنے کی بھی مانگ کی تا کہ انہیں ریاست کے گرمائی اور سرمائی دارلخلافوں کے دورے کے دورن عکامتی سہولیات فراہم ہو سکے ۔ کمیٹی نے قانون سازوں کے پبلک رلیشن افسران کیلئے بھی معقول عکامتی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ۔ کمیٹی نے اسٹیٹس محکمہ کیلئے بجٹ میں اضافہ کی بھی سفارش کی جس میں اسٹیٹس محکمہ کی پرانی عمارات کی دیکھ ریکھ اور تجدید و مرمت کیلئے رقم مختص کرنا بھی شامل ہے ۔ کمیٹی نے ای ٹینڈرنگ میں باقاعدگی لانے پر بھی زور دیا ۔ کمیٹی نے محکمہ کو سرینگر اور جموں میں تلسی باغ ، جواہر نگر وغیرہ میں قایم پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہدایت دی اور اُمن کی جگہ نئے کوارٹر تعمیر کرنے کیلئے کہا تا کہ ارکانِ اسمبلی کیلئے عکامتی سہولیات فراہم رکھی جا سکیں ۔ کمیٹی نے سول سیکرٹریٹ میں قانون سازوں کیلئے انتظار گاہ ، میٹنگ ہال ، باتھ روم اور کینٹین کی سہولیت دستیاب رکھنے کیلئے بھی کہا ۔ کمیٹی نے قانون سازوں کو ترجیحی بنیاد پر رہایشی اور دیگر سہولیات بہم رکھنے کی مانگ کی ۔ ڈائریکٹر اسٹیٹس نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے معاملے میں کاروائی کی گئی ہے اور محکمہ نے وزراء ، قانون سازوں ، بیورو کریٹوں اور ملازمین کیلئے ریاست کے دونوں دارلخلافہ شہروں میں نئے کوارٹر تعمیر کرنے کیلئے معقول اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے رقومات کی کمی کے سبب محکمہ کو درپیش مسائل سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اجلاس میں اٹھائے گئے معاملات نمٹانے کیلئے انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ سپیشل سیکرٹری قانون ساز اسمبلی آر ایل شرما کے علاوہ اسٹیٹس محکمہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اجلاس میں موجود تھے ۔
قانون سازپٹیشن کمیٹی کااجلاس منعقد
جموں //جموں کشمیر قانون ساز کونسل کی پٹیشن کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں رُکنِ کونسل سیف الدین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ قانون ساز جی این مونگا اور شام لال بھگت اجلاس میں موجود تھے ۔دورانِ اجلاس 14 پٹیشنوں پر مفصل بحث و تمحیص ہوئی اور کمیٹی نے پٹیشنوں کو نمٹانے میں تعطل برتنے پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا اور حکام کو کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا نوٹس لیا ۔ کمیٹی نے حکام کو مطلوبہ جانکاری بغیر کسی تعطل کے فراہم کرنے کی ہدایت دی تا کہ وہ کمیٹی کے اگلے اجلاس کے دوران مطلوبہ افراد کو اجلاس میں طلب کر سکیں ۔ کمیٹی نے پٹیشن کمیٹی سے رابطہ قایم کرنے سے متعلق عوام کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے ریاست کے دو مقتدر روز ناموں میں اشتہار شایع کرنے کی ہدایت دی ۔ سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل عبدالمجید وانی ، ڈپٹی سیکرٹری علی محمد راوت اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے ۔
بشارت بخاری نے مارکیٹ کمیٹیوں کے انتخابات کا جائیزہ لیا
جموں// باغبانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے متعلقہ افسروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر گاؤں میں میوے کے درختوں کی تفصیل اراضی فہرست تیار کریں اور مارکیٹ کمیٹیوں کے انتخابات کو عمل میں لانے کے اقدامات کریں۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے ایگری کلچر پروڈکشن مارکیٹنگ کمیٹیز کے انتخابی عمل کے بارے میں پچھلی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ میں ڈویثرنل کمشنر جموں مندیپ کے بھنڈاری، کمشنر سیکرٹری ریونیو، سیکرٹری ہارٹی کلچر، ڈی سی سانبہ۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں و دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ باغات کے تحت اراضی کا کُل تخمینہ لگایا گیا ہے اور تفاصیل محکمہ کے پاس موجود ہے جسے بہت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔مارکیٹ کمیٹیوں کے انتخابات کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ نے فی گاؤں کے حساب سے کسانوں کی فہرست تیار کی ہے اور انہیں جلد ہی ووٹر لسٹوں میں تبدیل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیر نے ڈویثرنل کمشنر کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انتخابی عمل کے انتظامات کا جائیزہ لیں۔