جموں//حکومت نے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور اس کا استفادہ عام لوگوں سے کرنے کے سلسلے میں ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سانبہ اور کٹھوعہ کے کالجوں کا دورہ کر نے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ان کے ہمراہ سینئر افسروں کی ایک ٹیم بھی تھی ۔ ڈاکٹر سامون نے ہیر انگر ، سانبہ اور کٹھوعہ ڈگری کالجوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آر یو ایس اے کے تحت ان اداروں میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں دو کلسٹر یونیورسٹیوں نے اپنا کام کاج شروع کیا ہے تاکہ طلاب کو جدید تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکیں۔