جموں//جموں اینڈکشمیرایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی (تھرڈفرنٹ) کے لیڈران غلام رسول جیلانی ریاستی جنرل سیکریٹری اوردیگر لیڈران نے پریس کانفرنس سے کطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے 60ہزارسے زائدعارضی ملازمین کی مستقلی کے فیصلے کاخیرمقدم کیاتاہم مطالبہ کیاکہ ایس آراو 520میں ترمیم کرکے مستقل ملازمین کوملنے والے تمام فوائد بھی مستقل کئے گئے ملازمین کے حق میں جاری کئے جائیں ۔عبدالاحدباندرو نے کہاکہ حکومت کوبلاتاخیرایس آراو520 میں کرنی چاہیئے ۔ اس دوران پریس کانفرنس میں گل محمدمہدی، علی محمدمیر، فاروق احمدمیر ، محمدیوسف وانی ، فاروق احمدراتھر ،نصیراحمد وانی، مشتاق احمد،منظوراحمد ،محمداقبال گنائی ، عبدالاحدمیر، اتل سودن ،مظفراندرابی ، وشال کمار، پون کمار، غلام محی الدین ودیگران بھی موجودتھے۔