جموں/صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے جموں کے لوگوں خاص طور سے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںمیں کرسمس نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔وزیر کرسچن کالونی بڑی براہمنا میں کرسمس تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کے سب کے ساتھ سب کا وِکاس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔اس موقعہ پر عیسائی برادری نے کریلز، سانگ اور ڈانس اور سکٹ پیش کئے ۔اس سے قبل چندر پرکاش گنگا نے کھوڈ سلاریاں کے گورد واردہ کا دورہ کر کے وہاں دسویں گورو گورو گوبند سنگھ جی کے 351ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کی ۔انہوں نے سکھ برادری کے پرکاش اتسو کی مبارک باد دی اور ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔انہوںنے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گورو گوبند سنگھ جی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر قوم کی خدمت کریں۔