جموں//بالی وُڈ ایکٹر ناناپاٹیکر نے بارڈرسیکورٹی فورس کیمپس پلوڑہ کادورہ کرکے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اوران کی ملک کیلئے خدمات کوسراہا۔اداکارنے بی ایس ایف سکول کے طلباء اوراساتذہ سے بھی بات چیت کی اوردوبچوں کواعلیٰ تعلیم دلانے کی ذمہ داری قبول کی۔انسپکٹرجنرل بی ایس ایف رام اوتارنے ناناپاٹیکرکا والہانہ استقبال کیااورکہاکہ ان کے دورے سے جوانوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔انہوں نے ناناپاٹیکرکاشکریہ ادا کیا۔ناناپاٹیکرنے کہاکہ چوبیسوگھنٹے ملک کی حفاظت کیلئے تعینات جوانوں کومیں سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکاملک کے تئیں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کیمپس کے طلباء اوراساتذہ نے ناناپاٹیکرکی اچانک آمدپرخوشی کااظہارکیا۔اداکارنے جن دوبچوں کواعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے ذمہ داراٹھائی ان میں مانک بلوریااوررتیکاشرماشامل ہیں ۔