جموں//ماتاویشنودیوی شرائن بورڈکے ایک ملازم کابچہ جوکہ بہرہ اورگونگاتھا ،غربت کی وجہ سے والدین اس کاعلاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔شری ماتاویشنودیوی نارائن سپرسپیشلٹی ہسپتال نے انسانی ہمدردی کی بنیادوںپر اس بچے کی مفت علاج کافیصلہ لیا۔ آخرکاراس ہسپتال کی سرجیکل ٹیم جوکہ پدم شری ڈاکٹرجے۔ایم ہنسی (دہلی )پرمشتمل تھی ،نے اس بچے کی سرجری کی جوکامیاب رہی اورتیسرے دن بچے کوہسپتال سے رخصت کردیاگیا۔ ریاست کے دوردرازعلاقوں سے آنے والے لوگوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرہنس نے ایس ایم وی ڈی نارائین سپرسپشلٹی ہسپتال کی خدمات کوسراہا۔