جموں//امداد اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے اسمبلی کو مطلع کیا کہ حکومت نے کپواڑہ حلقے کے اُن 89 کنبوں میں 48.33 لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی جن کے مکانات کو ستمبر 2014 کے سیلاب سے نقصان پہنچا تھا ۔ ایڈووکیٹ بشیر احمد ڈار کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 87 پکے مکانات کو جزوی طور نقصان پہنچا تھا جبکہ ایک پکا مکان اور ایک کچا مکان مکمل طور سے تباہ ہوئے تھے اور ان متاثرین کو پی ایم این آر ایف، پی ایم ڈی پی اور ایس ڈی آر ایف کے تحت معاوضہ دیا گیا ۔ وزیر نے مزید کہا کہ 2014 میں حکومت نے کپواڑہ حلقے کے 13 آگ سے متاثرین میں 5.15 لاکھ ، 2015 میں آگ سے متاثرہ 12 مستحقین میں 1.15 لاکھ اور 2016-17 کے دوران آگ سے متاثرہ 6 کنبوں میں 4.12 لاکھ روپے تقسیم کئے ۔