Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سپریم کورٹ ججوں کی شکایت کے حامی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 14, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف چار سینئر ججوں کی شکایت کی حمایت میں بی جے پی وزراء بولنا چاہتے ہیں لیکن کرسی جانے کے خوف سے کچھ کہہ نہیں پا رہے۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے اس بیان کی بی جے پی کے ہی سینئر لیڈر یشونت سنہا نے مذمت کر دی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں کی شکایت عدلیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔ سابق وزیر مالیات یشونت سنہا نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’جب چار جج کھلے عام شکایت کر رہے ہیں تو یہ عدلیہ کا اندرونی معاملہ کیسے ہو سکتا ہے۔‘‘ اتنا ہی نہیں، انھوں نے بی جے پی کے ذریعہ اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کیے جانے سے متعلق دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی لیڈر خوفزدہ ہیں اس لیے وہ کھل کر ججوں کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔ کچھ کابینہ وزیر بھی اس معاملے میں خاموش ہیں کیونکہ انھیں خوف ہے کہ اگر انھوں نے کچھ بولا تو ان کی کرسی جا سکتی ہے۔‘‘جسٹس چیلامیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکْر اور جسٹس کورین جوسف کے ذریعہ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کے کام کرنے کے طریقوں پر سوال اٹھانے کو غیر معمولی قدم قرار دیتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ ’’میڈیا کے ذریعہ ججوں نے ملک کے سامنے اپنی شکایتیں رکھ دی ہیں۔ اب جس کو بھی ملک اور جمہوریت کی فکر ہے اسے اپنی آواز اٹھانی چاہیے۔ اگر عدلیہ کے ساتھ سمجھوتہ ہوگا تو اس کے برے اثرات سبھی پر پڑیں گے۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ جب جمہوریت خطرے میں ہوتی ہے تب حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس کی حفاظت کے لیے مضبوطی کے ساتھ سامنے آئے۔ سنہا نے سوال کیا کہ ’’سپریم کورٹ میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔ جمہوریت خطرے میں ہے۔ ایسے میں ملک کا پارلیمنٹ کہا ں ہے؟‘‘ انھوں نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس چھوٹا ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ صحیح سے کام نہیں کر رہی، سپریم کورٹ صحیح سے کام نہیں کر رہا۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔‘‘واضح رہے کہ اس پورے معاملے سے بی جے پی نے خود کو کنارا کیا ہوا ہے۔ جب بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تھا تو انھوں نے عدلیہ کا اندرونی معاملہ بتاتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ لیکن مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والے یشونت سنہا نے ایک بار پھر اپنی بات کھل کر عوام کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کرنے اور عدلیہ کو مضبوط بنانے کے لیے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?