جموں //پی ڈی پی کوسیاسی ا ور تنظیمی سطح پرفعال بنانے کی کوشش کے تحت محبوبہ مفتی نے سینئرلیڈرمظفرحسین بیگ کی زیرسربراہی 4رُکنی مشاورتی کونسل تشکیل دی جبکہ عبدالحمیدکوشین اورجتندربٹ کوبطورپارٹی سیکرٹری نامزدکردیا۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حکمران جماعت پی ڈی پی کی صدرکی حیثیت سے پارٹی کے سینئرترین لیڈرمظفرحسین بیگ کی قیادت میں ایک چاررُکنی مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے جسکویہ اختیاردیاگیاہے کہ وہ پارٹی کی سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی کی جانب سے لئے جانے والے فیصلوں کی عمل آوری کیساتھ ساتھ مختلف سطحوں پر پارٹی کے معاملات اوردیگراموارات پربھی نظررکھے گی ۔ مذکورہ کمیٹی کے ممبران میں پارٹی کے سینئرلیڈرڈاکٹرمحبوب بیگ ،محمدسرتاج مدنی اورترلوک سنگھ شامل ہیں ۔اس دوران پارٹی کوتنظیمی سطح پرفعال اورمتحرک بنانے کیلئے پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے عبدالحمیدکوشین ا ورجتندربٹ کوبطورپارٹی سیکرٹری نامزدکردیا۔پی ڈی پی کے نائب صدرسرتاج مدنی نے اس حوالے سے بتایاکہ عبدالحمیدکوشین اورجتندربٹ باترتیب سرینگراورجموں میں پارٹی کے معاملات پرنظررکھیں گے۔