جموں//قانون ساز کونسل کے سابق ممبر وجے بقایا نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وجے بقایا نے اس موقعہ پر کشمیری پنڈتوں کی بہبودی کیلئے درکار اقدامات کو بھی اجاگر کیا ۔ گورنر نے وجے بقایا پت زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنے کا کام جاری رکھیں تا کہ وہ سماج میں ایک اہم رول ادا کر سکیں ۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن اور معمول کے حالات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔