جموں//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ’سیکرٹریٹ مارچ‘‘کے تحت حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالی جسے پولیس نے سیکریٹریٹ کی جانب پیش قدمی کرنے سے روک کرناکام بنادیا۔اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینراُٹھارکھے تھے جن پر’’آصفہ ہم شرمندہ ہیں،تیرے قاتل زندہ ہیں‘‘،پھانسی دو،پھانسی دو،’’انیکٹ فاریسٹ رائٹس ایکٹ ‘‘ریووک فالس کیسزفرام اس‘‘درج تھے۔اس دوران مظاہرین کی قیادت ٹرائبل کوآرڈی نیشن کے چیئرمین طالب چوہدری کررہے تھے۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے لیڈران نے کہاکہ حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پرعمل پیراہے اورپی ڈی پی نے جموں کے مسلمانوں کوفرقہ پرستوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ریاست ،بالخصوص جموں،سانبہ اورکٹھوعہ کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔طالب چوہدری نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت روزاول سے ہی جموں صوبہ کے مسلمانوں کوہراساں کررہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سروڑسانبہ میں یعقوب نامی نوجوان کاقتل کیاگیا، کاہنہ چک میں خانہ بدوشوں کے کلے نذرآتش کیے گئے، ریاسی ،جانی پوراورگول گجرات میں خانہ بدوشوں پرحملہ کیے گئے اوراب اس کے بعدکٹھوعہ پولیس کی غفلت کے باعث آصفہ کواغوا،عصمت ریزی کاشکاربناکردرندوں نے قتل کردیا۔مقررین نے کہاکہ کٹھوعہ انتظامیہ آصفہ کے قتل معاملے پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ جے ڈی اے نگروٹہ ،رائے پوراورخیری ٹھٹھرمیں لوگوں کوہراساں کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ اوجیوتی پورم نے ایک امام کوکہاکہ آپ ہندوستانی نہیں ہواورپاکستان چلے جائواوراس کے علاوہ اس کی پٹائی کی۔انہوں نے کہاکہ قانون کے رکھوالے کی جانب سے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کوقابل افسوس قراردیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ خانہ بدوشوں کوہراساں کرنے پرقدغن لگایاجائے۔رفاقت اعجازنے کہاکہ لوگ موجودہ حکومت سے خفاہیں ۔اس دوران مظاہرین میں اویس ڈھکر،واجدکھٹانہ،لیاقت علی، اسلم گورسی، حق نوازکالس ،پرمود شرما،روبن شرما، انورچودھری، بلکارسنگھ ، طارق احمدکھانڈے،عمران رشید،فرح چوہدری، اشوک بسوترہ، فاروق احمد ،رفیق چوہدری، محمدصادق ، رفیق بوکڑا،جماعت علی،امیرالدین کسانہ،اخترچوہدری،ہاشم دین سرپنچ،ظفراقبال ،حاکم دین، محمدحنیف ،محمدیاسین، ابرارچوہدری،تیرتھ سنگھ ،زاہدپروازودیگران شامل تھے۔