جموں//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرغلام احمد میر نے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکار سے استفسار کیا ہے کہ وہ اپنے تین سا کے دورِ اقتدار کے دوران کسی ایک بھی حصول یابی کو بتائیں اس کے برعکس اس حکومت کے دور اقتدار میں عوام کو سوائے پریشانیوں اور مصائب کے کچھ بھی حاصل نہ ہوا ، ریاست ترقی کے بجائے تنزل کی طرف جارہی ہے ،سبھی ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں،بیروزگاری کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان پریشان ہیں،وادی میں امن وقانون کی حالت دن بہ دن ابتر ہورہی ہے،اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،سرحدی علاقوں کے لوگ پاکستان کی گولہ باری سے تباہ و برباد ہو گئے ہیںان کو درپیش مصائب کو دور کرنے کے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ جی اے میر نے ان خیالات کا اظہار آج ادہم پور میں گانگرس ورکروں کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانگرس صدر نے کہا کہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکار کے وزراء صرف اور صرف اقتدار سے چمٹے رہناچاہتے ہیں انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ اس کنوینشن کا اہتمام ضلع کانگریس کمیٹی ادہم پور کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر سینئر نائب صدر شام لال شرما ، نائب سدر رمن بھلہ ،فقیر ناتھ جنرل سیکرٹری پی سی سی ، کرشن چندر بھگت اور دیگر ان نے خطاب کیا اور ریاستی سرکار کی ناکامیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔