سرینگر// جموں کے سانبہ ضلع میں اس وقت دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جب جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے مو ٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔اس دوران سانبہ کے ہی مانسر علاقے میں کیبل تار بچھانے کے لئے ڈرین کھودنے کے دوران پہاڑی سے بھاری پسی گر آئی جس نیچے 2مزدور دب گئے ،تاہم اس دوران مقامی لوگوں نے دیگر مزدوروں کے ساتھ مل کر دو نوں افراد کو ملبے سے زندہ باہر نکلا ۔ پٹھان کوٹ شاہراہ پر سانبہ کے نزدیک ایک پنجاب رجسٹریشن والی تیز رفتار ٹرک نے ایک مو ٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل پ سوارایک کاتون سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔حادثے کے بعد ڈرائیور جائے مو قعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ٹرک کو ضبط کیا جب کہ معاملے کے حوالے سے کیس درج کر کے ڈرائیور کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ادھر سانبہ کے ہر مانسر علاقے میں پہاڈی کے دامن میں کیبل تار بچھانے کے لئے ڈرین کھودنے کے دوران اچانک پہاڑی سے بھاری پسی گر آئی جس کے نیچے دو مزدور زندہ دب ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کام کر رہے مزدوروں اور مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر دو نوں مزدوروں کو زندہ باہر نکالااور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ادھر اکھنور سیکٹر میں دومی کے مقام پر 8جنوری کو دوران ایک فوجی اہلکار دریائے چناب میں ڈوب گیا تھا،جس کے بعد فوج نے در یا میں ڈو بے اہلکار کی نعش کو نکالنے کے لئے کاروائی شروع کی تاہم کئی روز کی کو ششوں کے بعد چناب میں ڈوبے فوجی اہلکار کی نعش کو نکالا گیا جس کی شناخت مندیپ سنگھ ساکنہ پنجاب کے بطور کی گئی۔