جموں//عالمی کینسر ڈے کے سلسلے میں گورنر این این ووہرانے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کے مختلف اقسام کے مضر اثرات کو کم کرنے کے سلسلے میں معیاد بند بنیادوں پر مختلف ضروری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جو ہمارے ملک میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر سال لاکھوں اس مرض میںمبتلا مریض رجسٹر کئے جاتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ ورلڈ کینسر ڈے اس بیماری کے حوالے سے عام لوگوںمیں بیداری پیدا کرنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے ۔گورنر نے کہا کہ بچوں کو اس بیماری کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں روشناس کرانا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ریاست بھر میں اس بیماری کا پتہ لگانے اور احتیاطی تدابیر عام کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنے چاہیئے۔