جموں//جمو ں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سنیئر ریاستی صدرو سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو درپیش مصائب و مشکلات کے تئیں غیرسنجیدگی کاالزام عائدکرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سرحدی عوام کے ساتھ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کے وعدے سراب ثابت ہوئے ہیں۔سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے ان خیالات کااظہار رام گڑھ سیکٹرکے کسوگائوں میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک سرحدوں پرامن نہیں ہوگاتب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے سرحدی گولی باری میں جان بحق ہوئے افرادکے لواحقین کے حق میں ایکس گریشیاریلیف اورمعاوضے کی واگذاری کامطالبہ کیا۔سلاتھیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ سرحدوں پر کشیدگی ختم ہو سکے اور سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔سلاتھیہ نے کہا کہ سرحد کے اس پار کی جانب سے بے تحاشہ گولہ باری کی وجہ سے رہائشی مکانوں کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا مال مویشی بھی مر گیا ہے۔اور ان علاقوں کے لوگ شدید خوف وہراس کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ سلاتھیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں ،جن کے مکانات گولہ باری کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں، کو متبادل رہائشی سہولیات فراہم کرنے، طبی امداد کی دستیابی یقینی بنائے۔ سلاتھیہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی سرکار نے ان علاقوں کے عوام سے وعدہ کیا تھا اہ انہیں پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے تا کہ وہ سکون کے ساتھ اپنی زندگی گذارنے کے ساتھ سات مال میویشی پال سکیں اور کھیتی باڑی کرکے اپنا گزر بسر کرسکیں۔مگر بدقسمتی سے ریاستی سرکار نے آج تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔