جموں//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بھوک ہڑتال مسلسل چوتھے روزبھی جاری رہی ۔جہاں ٹرائبل کوآڑڈی نیشن کمیٹی کے نمائندوں سے بات چیت کرنے کیلئے حکومت کاکوئی بھی نمائندہ تاحال نہیں پہنچاہے، وہیں ریاست بھرسے ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کوحمایت حاصل ہورہی ہے ۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطالبات میں’آصفہ کوانصاف ، فاریسٹ رایٹ ایکٹ 2006کانفاذ ، وزیرجنگلات کیخلاف سی بی آئی تحقیقات اوراس کی وزارت سے بے دخلی، مذہبی اورنجی زمینوں کی واپسی ،ریزرویشن اِن پرموشن کی بحال ،خانہ بدوشوں کوہراساں کرنے کے سلسلہ کوبندکرناشامل ہے۔بھوک ہڑتال پربیٹھے طالب چودھری کی حالت بگڑنے کے بعداب چوہدری نزاکت کھٹانہ بھوک ہڑتال پربیٹھے ہوئے ہیںاورذرائع کے مطابق نزاکت کھٹانہ کی حالت بھی اب نازک بنتی جارہی ہے ۔گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین ،گوجربکروال کانفرنس، این سی ایس یوکے صدرافتخارچوہدری ،پراگریسیوسٹوڈنٹس یونین نے بھی ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے حکومت کے رویے پرتشویش کااظہارکیا۔اس دوران آصفہ کے لواحقین کیلئے 1650روپے کاچندہ بھی جمع کیاگیا ۔کالاکوٹ کے ایک سماجی کارکن موہن لال نے بھی حکومت سے آصفہ کے قتل میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانے اورفاریسٹ رائٹ ایکٹ لاگوکرنے مطالبہ کیا۔ ریزروڈکیٹاگریز ایمپلائزایسوسی ایشن کے ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے کارکن گجندررائے نے بھی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ ایس سی ؍ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کوہراساں کرنابندکرے۔علاوہ ازیں ایڈوکیٹ سرورچوہان ریٹائرڈ ایس ایس پی نے حکومت کونشانہ بناتے ہوئے آصفہ کے قتل میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی عمل میں نہ لانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ رفاقت اعجازنے حکومت سے ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیا۔اس دوران بھوک ہڑتالیوں کے حمایت میںرفاقت اعجاز ، ابرارچوہدری ، اسلم گورسی، مختارگورسی، اقبال گورسی، واجدچوہدری، چوہدری رشید، چوہدری صداقت ، چوہدری ،چوہدری شفاعت، صابر، مشتاق بڈگامی، عبدالرشید، بنی شرما، جماعت علی، شمس الدین ودیگران شامل ہیں۔