جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دیوندر سنگھ رانا نے اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں15فیلڈایمونیشن ڈیپو کنیال میںمتعدد زمروں کی آسامیوں پر غیر ریاستی امیدواروں کو بھرتی کرنے پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں ان غیر ریاستی امیدواروں کو نکال باہر کرنے اور ان جگہ مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا زور دار مطالبہ کیا ہے جوکہ اس کے حق دار ہیں۔ایم ایل اے نگروٹہ نے برسراحتجاج نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس کی حمایت سے دھرنا دیا ہے اور اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کی مانگ کی ہے کہ ایمونیشن ڈیپو میں لور کیٹیگری کی آسامیوں پر غیر ریاستی امید واروں کو کیوں بھرتی کیا گیا۔انہوں نے اس سلسلے میں سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کی مانگ کی تاکہ پتہ چل سکے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے درپردہ کیا محرکات کار فرما ہیں۔رانا نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ساتھ اٹھایا تھااور بھرتی عمل میں کی جارہی ہیرا پھیری کے بارے میں انہیں آگاہ کیا تھا۔دیوندر رانا نے مزید کہا کہ ایمونیشن ڈیپو میں جونئر زمرے کی آسامیوں کو پر کرنے میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جانی چاہئے انہوں نے ماضی میں اس ڈیپو میں ماضی میں بھرتیوں میں کی گئی ہیراپھیریوں کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کرانے کی مانگ کی اس کے علاوہ انہوں مقامی لوگون کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اس ڈیپو میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔